سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستان ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ابھر رہا ہے:گوگل

کیلیفورنیا : حال ہی میں گوگل کی رپورٹ کےمطابق پاکستان دنیا کے نقشے پر تیزی سے ابھرنے والا ڈیجیٹیل ملک قرار پایاہے ۔جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق  پاکستان میں پست اور محدود سرمائے کے باوجود انٹرنیٹ تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس وجہ سے صارفین کی تعداد بھی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے جس کی بدولت چھوٹے پیمانے پر ہونے والے کاروبار کو بہت زیادہ تقویت مل رہی ہے۔گوگل رپورٹ میں مزیدبتایاگیا کہ  مختلف کمپنیوں کوپاکستان میں کاروبار کے لئے سرمایہ کاری کرنی چاہیےکیونکہ پاکستان میں چھوٹے و بڑے کاروبار کے لاتعداد مواقع موجودہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایسے نامور برانڈز بھی ہیں جواپنے صارفین کے ساتھ براہ راست تعلق کی خواہش رکھتےہیں۔گوگل نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی اعتراف کیا پاکستان کی آبادی تیزی سے بڑھتی جارہی ہےاور آنے والے وقت میں پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا پانچواں ملک بن جائے گا۔ گوگل رپورٹ نے ایک امریکی کمپنی کے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید شائع کیا ہے کہ دیہی علاقوں میں رہنے والے متعدد پاکستانی بہتر معیار زندگی کیلئے شہروں کا رخ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی اوسطا 40 فیصد آبادی شہروں میں رہائش پذیر ہو چکی ہے یاد رہے کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستانی شہری آبادی کہیں زیادہ ہے۔

To Top