سائنس اور ٹیکنالوجی

امریکہ میں سائبر حملے کے باعث پرنٹ میڈیا متاثر

نیویارک: امریکا میں سائبر حملے کے باعث بہت سے اخبارات کی پرنٹنگ اور ابلاغ کو نقصان پہنچا ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ سائبر حملے نے لاس اینجلس ٹائمز کے پرنٹنگ پلانٹ کو نشانہ بنایا،دیگر پرنٹ میڈیا بھی متاثرہ پرنٹنگ پلانٹ شیئر کرنے سے سائبر وائرس سے متاثر ہوا جس میں ٹریبیون، دی ٹائمز،سن اور دیگر اخبارات کی ترسیل کاری میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔اس کے علاوہ دی ویسٹ کوسٹ ایڈیشنز، وال اسٹریٹ جنرل
اور نیو یارک ٹائمز بھی سائبر وائرس کی زد میں آیا۔امریکہ کے بیان کے مطابق حملے کا مرکز امریکا نہیں کوئی اور ہے،تاہم دیگر تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

To Top