سائنس اور ٹیکنالوجی

نوکیا نے 7 کیمروں والا جدید ترین موبائل فون لانچ کر دیا

نیویارک:موبائل فون کمپنیاں اپنے جدید ترین فیچرز متعارف کروا نے کی دوڑ میں لگی ہوئی ہیں اور اس دوڑ میں ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑ رہی ہیں۔چائینیز کمپنیاں بھی اپنے نت نئے فیچرز مارکیٹ میں متعارف کرواتی رہتی ہیں۔موبائل فونز میں نوکیا کمپنی ایک ٹاپ برانڈ مانا جاتا ہے تاہم نوکیا نے ایک دفعہ پھر خود کو منفرد انداز میں مارکیٹ میں پیش کیا ہے۔ نوکیا نے اپنا نیا فون نوکیا 9  پیور ویو لانچ کیا ہےجس میں 7 کیمرے نصب کیے ہیں،یاد رہے کہ اس سے قبل سام سنگ اے 9 نے سب سے زیادہ 4 کیمروں والا فون لانچ کیا تھا۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ہواوے میٹ  20 پرو یا پی 20 پرو  جیسی کنفگریشن ہے۔اس میں نصب 7 کیمروں میں سے 2 کیمرے سیلفی کیلئے بنائے گئے ہیں۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نوکیا 9 میں ایک کیمرے میں کتنے میگا پکسل ہوں گے؟یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ نوکیا 9 میں موجود پروسیسر اس سے پہلے کئی سمارٹ فونز میں استعمال ہو چکا ہے۔

To Top