سائنس اور ٹیکنالوجی

بھارت نے اپنا پہلا خلائی مشن 2021 میں روانہ کرنے کا اعلان کردیا

نئی دہلی:روس،امریکہ اور چائنہ کے بعد اب بھارت بھی خلاء میں انسانی مشن بھیجے گا۔بھارتی خلائی ادارے کے سربراہ سیو ان کا کہنا ہے کہ وہ دسمبر 2020 اور جولائی 2021 کے درمیان خلائی مہمات کا آغاز کر دیں گے اور دسمبر 2021 تک خلاء میں انسانی مشن روانہ کر دیں گے۔خلا نوردوں کی ابتدائی تربیت بھارت جبکہ ایڈوانس ٹریننگ روس میں ہوگی۔امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ بھارتی خلائی مشن میں ایک خاتون خلا نورد بھی شامل ہوگی۔پچھلے سال بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا
کہ وہ اپنے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر خلاء میں انسانی مشن بھیجیں گے جس میں بھارت کا بیٹا اور بیٹی بھی ہونگے جو خلاء میں بھارتی جھنڈا لہرایں گے۔خلائی مشن کی ٹیم 3 افراد پر مشتمل ہوگی جو 7 دن تک خلاء میں رہے گے۔اس خلائی مشن کی لاگت 10 ارب بھارتی روپے ہوگی۔

To Top