سائنس اور ٹیکنالوجی

یو ٹیوب صارفین کیلئے نئی حدود مقرر کر دی گئی

کیلیفورنیا: یوٹیوب کی جدید اپ ڈیٹ میں اب نئے اصول وضع کردیے گئے ہیں۔یو ٹیوب کمپنی نے نئی پالیسی وضع کرتے ہوئےصاف لفظوں میں کہا ہے کہ ایسی ویڈیوز جن میں جسمانی نقصان پہنچانایا پھر جان لیوا چیلنجز اور خوفناک مذاق کیا گیا ہو اپ لوڈ نہیں کیا جائے گا۔اس سے پہلے بھی یوٹیوب اپنے صارفین کو آگاہ کر چکا ہے کہ لوگوں کو خطرناک سرگرمیوں پر ابھارنے والا مواد قابل قبول نہ ہوگا۔یوٹیوب نے ’ٹائڈ پوڈ چیلنج‘ اور ’فائر چیلنج‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان جیسی سرگرمیوں پر مبنی ویڈیوز پلیٹ فارم پر اپ لوڈ
نہیں کی جا سکتیں، ایسی بہت سی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں خطرناک اسٹنٹ دکھا کے لوگوں کو ابھارا جاتا ہےایسے مواد سے لوگوں کی جان کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔انہیں کسی صورت یوٹیوب پر شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔کمپنی کی جانب سے اپنائی گئی نئی اپ ڈیٹ پالیسی میں ہر ایسے مواد پر پابندی عائد کی گئی ہے جس میں لوگوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو،چاہے وہ کسی مزاق کی صورت میں کیوں نہ ہو۔تاہم کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ یوٹیوب اپنے پلیٹ فارم پر ہمیشہ ایسے مذاق اور فنی ویڈیوز کو ضرور جگہ دیتا ہے جس میں حد پار نہ کی گئی ہو۔

To Top