سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستانی طالبعلم نے حیرت انگیز اسمارٹ اسکول بیگ ایجاد کر لیا

ٹنڈو جام: سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں آئی ٹی (انفارمیشن ٹیکنالوجی)کےشعبے سے منسلک ماسٹرزکے طالب علم راحیل سرور نے ایک اسمارٹ اسکول بیگ تیار کیا ہے جو بچےکی لوکیشن، اسکول کا درجہ حرارت،بچے کے ٹائم ٹیبل اور نصاب سے متعلق والدین کو آگاہ رکھے گا،اس اسمارٹ بیگ میں ایک ایسا سرکٹ نصب کیا جائے گا جو والدین کے اسمارٹ فون سے منسلک ہو گا جس کے ذریعے والدین گھر بیٹھے بچے کی ہر نقل و حرکت نوٹ کر سکیں گے۔ماسٹرز کے طالبعلم راحیل سرور کا کہنا ہے کہ ملک میں بچوں کے لاپتہ ہونے کے
بڑھتے ہوئے واقعات کو مدنظر رکھ کے یہ اسمارٹ بیگ تیار کیا گیا ہے جس کی مدد سے والدین باآسانی بچے کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی ایسی ڈیوائس ہوگی جس سے اسکول میں گرمی سردی کے ساتھ ساتھ بچے کی لوکیشن اور نصاب سے متعلق اپ ڈیٹ رہیں گے۔

To Top