سائنس اور ٹیکنالوجی

موبائل فون کی طرح اب واٹس ایپ کو بھی بائیو میٹرک طریقے سے لاک اور ان لاک کیا جاسکتا ہے

کیلیفورنیا: کسی بھی فون کو ان لاک کرنے کیلئے بایومیٹرک سیکیورٹی فیچرز اور ٹچ آپشن کے ذریعے کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔لیکن اب یہ آپشن واٹس اپ کیلئے بھی دستیاب ہوگی۔اس طرح کھلے ہوئے فون کے باوجود بھی لوگ آپ کے ویٹس ایپ کو کھولنے سے قاصر رہیں گے۔فی الحال یہ آپشن صرف آئی فون کے ماڈل آئی او ایس کے صارفین کیلئے دستیاب ہے۔ واٹس ایپ کے ورژن  2.19.20 میں اس فیچر کی موجودگی کی خبر دی گئی ہے۔اس مقصد کیلئے اکاؤنٹ سینٹنگز میں جاکر پرائیویسی مینو میں تبدیلی کرکے اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
لیکن نوٹفیکیشنز سیٹنگ میں تبدیلی کئے بغیر واٹس ایپ لاک ہونے کے باوجود کوئی بھی میسج پڑھ سکتا ہے اور اس کا جواب بھی دے سکتا ہے۔ اسی طرح کال موصول کرنے کیلئے ایپ کو ان لاک کرنا بھی ضروری نہیں ہے۔اگرچہ یہ فیچر ابھی آئی فون کے سافٹ ویئر آئی او ایس کے لیے ہی میسر ہے لیکن واٹس ایپ نے خوشخبری دی ہے کہ جلد ہی اینڈروئڈ یوزرز بھی یہ سہولت استعمال کر سکیں گے۔

To Top