شوبز

اداکار اسد ملک کی اسلحہ برآمد کیس میں ضمانت منظور ہوگئی

لاہور : ٹی وی کے مشہور اداکار اسد عمر کی اسلحہ برآمد کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی ہے ، اداکار کے خلاف کیس کی سماعت لاہور کی مقامی عدالت میں ہوئی ۔عدالت نے اسد ملک کی ضمانت پچاس ہزار مچلکوں کے عوض منظور کی۔مزید یہ کہ اداکار اسد ملک اس سے پہلے بھی قتل کیس میں سزا کاٹ چکے ہیں،ان پر 2 افراد کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار نے کراچی میں بس پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔جب وہ جیل میں سزا کاٹ رہے تھے

تو انہیں فیملی کی جانب سے مکمل سپورٹ کیا گیا۔اس سے قبل معروف اداکار اسد ملک کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا،اور ان سے خود کار ہتھیار برآمد ہوا تھا، اسلحے کا لائسنس زائد المعیاد نکلا تھا ۔معروف اداکار سرکاری ٹی وی سمیت متعدد ٹی وی چینلز پر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔یاد رہے کہ ان کے پسندیدہ مشغلوں میں ڈائیونگ فلائنگ اور شوٹنگ شامل ہیں۔

To Top