شوبز

اسٹیج اداکارہ شانزہ نے ساتھی اداکاراوں کا سامان چوری کرنا شروع کردیا

لاہور:سٹیج کی معروف اداکارہ شانزہ نے اپنی ساتھی اداکاراؤں کوتنگ کر نے کیلئے ان کا سامان چرانا شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق اداکارہ شانزہ ان دنوں تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ”دنیا پیسے دی“میں کردار اداکررہی ہیں خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ اپنی ساتھی اداکاراؤں کو ذہنی طور پر ڈسٹرب کرکے ان کی پرفارمنس کو متاثر کرنا چاہتیں تھیں اس مقصد کیلئے انہوں نےاداکاراؤں کی میک اپ کٹس سے مختلف اشیاء ادھراودھر کرنے کے ساتھ اداکاراؤں کے ملبوسات بھی چھپادیئے۔اس حوالے سے اداکارہ شانزہ نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ان سب باتوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ کوئی چھوٹی اداکارہ نہیں جو اس طرح کی نا زیبا حرکتیں کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ میری کارکردگی متاثر کرنے کیلئے میرے خلاف بلاوجہ سازشیں ہو رہی ہیں اورعناصر ہر وقت
مجھے نیچا دکھانے میں مصروف رہتے ہیں مگر یہ سب باتیں بے بنیاد ہیں اور دشمن عناصر کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

To Top