شوبز

مایہ ناز بھارتی گلوکار سونو نگم کو اپنے بھارتی ہونے پر افسوس ہونے لگا

نئی دہلی: مایہ ناز بھارتی گلوکار سونو نگم کو اپنے بھارتی ہونے پر افسوس ہونے لگا! پڑوسی ملک بھارت کے مشہور گلوکار سونو نگم اکثر اوقات اپنے طنزیہ بیانات کے سبب خبروں کی زد میں رہتے ہیں لیکن اس بار تو انہوں نے عجیب ہی بیان دیا انکے بیان کے مطابق کاش وہ بھارتی ہونے کے بجائے پاکستانی ہوتے تو ذیادہ بہتر تھا۔دراصل یہ بیان انہوں نے اپنی میوزک انڈسٹری پر طنز کرتے ہوئے دیا ۔پڑوسی ملک میں پاکستانی گلوکاروں کی بڑھتی ہوئی شہرت اور ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے بھارتی میوزک انڈسٹری کے گلوکاروں کو خطرہ محسوس
ہونے لگا ہے ۔ سونو نگم کے حالیہ بیان سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ خطرہ سونو نگم کو بھی محسوس ہوا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو نگم کو اپنے بھارتی ہونے پر افسوس ہے اور حسرت ہے کہ وہ پاکستانی ہوتے تو انہیں بھی ہندوستانی گیت گانے کی پیشکش کی جاتی ۔انہوں نے طنزیہ انداز میں پاکستانی گلوکاروں کی مقبولیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میوزک انڈسٹری جو رویہ پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ رکھتی ہے وہ رویہ بھارتی گلوکاروں کے ساتھ نہیں رکھا جاتا ۔ایسے ہی گیت گانے کے لئے جو شرائط پاکستانی گلوکاروں کے لئے رکھی جاتی ہیں وہ بھارتی گلوکاروں کے لئے نہیں رکھی جاتیں۔

To Top