شوبز

معروف ماڈل متھیرہ دبئی میں خوفناک ایکسیڈینٹ کے باعث شدید زخمی

دبئی : معروف پاکستانی ماڈل اور وی جے متھیرا جو اپنی بے باکی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں،دبئی میں خوفناک ایکسیڈینٹ کا شکار ہو گئیں۔گزشتہ روز یہ ایکسیڈینٹ اس وقت ہوا جب وہ اپنی دوست کی سرخ رنگ کی ہنڈائی گاڑی میں سفر کر رہی تھیں۔گاڑی دبئی کی ایک روڈ پر 2 ٹرکوں کی زد میں آ گئی اور بری طرح تباہ ہو گئی۔جس کے باعث ماڈل متھیرہ شدید زخمی ہوگئیں ہیں۔متھیرہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک خصوصی پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے ساتھ حادثہ

پیش آنے سے متعلق دوستوں اور مداحوں کو آگاہ کیا۔واضح رہے کہ زمبابوے میں پیدا ہونے والی متھیرا وی جے رہ چکی ہیں اور ماڈلنگ میں بھی اپنے جوہر دکھا چکی ہیں۔ انہوں نے 2013 میں دبئی کے ایک بزنس مین سے شادی کر لی تھی، ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ تاہم گزشتہ برس ہی متھیرا کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہو چکی ہے۔

To Top