شوبز

پاکستانی ماڈل سارہ سرفراز نے شادی کے ایک سال بعد اعتراف کر لیا

لاہور: پاکستان فیشن انڈسٹری کی ٹاپ ماڈل سارہ سرفراز نے ایک سال بعد اپنی شادی کے راز سے پردہ اٹھا دیا اور اپنے پرستاروں کو حیرت میں ڈال دیا۔ سوشل میڈیا کے ذریعےسپر ماڈل سارہ سرفراز نے بتایا کہ ان کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی لیکن انہوں نے اس بارے میں کسی کو کچھ نہیں بتایا کیونکہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے ۔سارہ سرفرازنے تا حال شوہر کی تصاویر بھی مداحوں سے شیئر نہیں کیں ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ سب پسند نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ کے ذریعے سارہ سرفراز نے مزید بتایا کہ شادی کے فیصلے نے میری زندگی کا رخ تبدیل کردیا ہے اور میں اپنے فیصلے پر بے حد مطمئن ہوں۔

To Top