شوبز

شفقت امانت علی کا بھارت سے سرحد پار فنکاروں پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ

ممبئی:معروف گلوکار شفقت امانت علی نے بھارت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں پر سے پابندی ہٹا دی جائے۔فنکار سرحد پار تعلقات میں آسان ہدف ہوتے ہیں۔شفقت امانت علی نے سرحد پار بھی بہت سپر ہٹ گانے گائے ہیں جن میں متوا،تیرے نینا،بن تیرے،دلداریاں اور اللہ واریاں سر فہرست ہیں۔تاہم بھارت کی جانب سے پابندی ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں لگتا، پاکستانی فنکاروں پر لگی پابندی کو تقریباً3 سال ہوگئے ہیں۔اسی حوالے سے شفقت امانت علی کا کہنا تھا کہ “سیاسی شخصیات جانتی ہیں کہ فنکار برادری  جواب نہیں دے گی
لہٰذا ان پر پابندی لگادی جاتی ہے لیکن اگر سرحد پر دیکھاجائے تو دونوں ممالک کے درمیان تجارت ہورہی ہوتی ہے”گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں انہیں بہت پیار ملتا ہے ،وہاں کے لوگ پاکستانی فنکاروں کی بہت عزت کرتے ہیں۔وہ بھارت میں اپنی پرفارمنسز کو بہت یاد کرتے ہیں،بھارت میں ان کے کام کی بہت حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر سے پابندی ہٹانے کا یہ بہترین وقت ہے۔

To Top