کھیل

پاکستان اور بھارت دونوں ہی ایشین ہاکی کے چیمپئن قرار دے دیئے گئے

بارش ہو جانے کی وجہ سے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل نہ ہوسکا مگر پاکستان اور بھارت دونوں کو ہی ٹورنامنٹ کا فاتح قرار دیدیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مسقط اومان میں گزشتہ رات پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل 10 بجکر 10 منٹ پر کھیلا جانا تھا جو کہ بارش کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا اسی لیے پاکستان اور بھارت دونوں ٹیموں کو ہی چیمپئن قرار دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت اس ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کررہا تھا۔ دونوں خریف یہ ایونٹ دو دو مرتبہ
جیت چکے ہیں جس کے مطابق2011 اور 2016 کا ٹائٹل بھارت میں جبکہ پاکستان نے 2012 اور 2013 میں ٹائٹل اپنے نام کر کے چیمپئن بنا۔ یاد رہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 4-4 گول سے برابر رہا لیکن پاکستان نے پنالٹی شوٹ آوٹ پر ملائیشیا کو 1-3 سے زبردست شکست دے کر برتری حاصل کر لی اور فائنل میں جگہ بنا لی۔ دوسری جانب بھارت نے جاپان کو 2-3 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔پاکستانی ہاکی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی مشترکہ طور پر جیت کر وطن واپس پہنچ چکی ہے۔

To Top