کھیل

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

متحدہ عرب امارات : پاک نیوزی لینڈ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج کردیا گیا۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم اب نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگی- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جس کا آغاز اس مہینے کی 31 تاریخ بروز بدھ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔ میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 9 بجے ہوگا-
نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان ، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، شعیب ملک ، آصف علی، حسین طلعت ، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان شنواری ، حسن علی ، عماد وسیم ، وقاص مقصود اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ابوظہبی اسٹیڈیم جس کے بعد 2 اور 4 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں باقی دو میچز کھیلے جائیں گے

To Top