کھیل

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک بیٹے کے باپ بن گئے۔

حیدرآباد: پاکستانی آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کا جنم ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شعیب ملک کے منیجر امین الحق کی طرف سے جاری ایک پیغام میں بتایا گیا ہے کہ شعیب اور ثانیہ اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں، شعیب ملک کے مینیجر نے مزید کہا کہ وہ بچے کی تصاویر جلد ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں گے۔ دوسری طرف شعیب ملک نے بھی اپنے پیغام میں اپنی خوشی کا اظہار کیا اور ماں اور بچہ کی خیریت کی خبر اپنے چاہنے والوں کو
دی شعیب ملک نے مزید کہا کہ میں اور ثانیہ فینز کا شکرگزار ہیں جنہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعاؤں میں یاد رکھا۔ واضح رہے کہ کچھ روز پہلے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی جھوٹی خبریں بھی آتی رہی مگر شعیب ملک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بیٹے کی پیدائش کی خبروں کو بے بنیاد اور غلط کہہ کر جھوٹا ثابت کردیا تھا۔

To Top