کھیل

باکسر عامر خان عمران خان سے ملنے پہنچ گئے۔

لاہور: مایا ناز باکسر عامر خان حالیہ دنوں پاکستان میں ایک ہفتے کے دورے پر ہیں، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے آج داتا دربار پر حاضری دی ۔ تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان نے آج داتا دربار حاضری دی، انہوں نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ داتا دربار آ کر مجھے روحانی سکون ملتا ہے دعا ہی میرے لئے طاقت کا ذریعہ ہے اور میں اپنی جیت اور طاقت کے لئے یہاں آ کر دعا کرتا ہوں۔ باکسر عامر خان باکسر عامر خان کا مزید
کہنا تھا کہ پاکستان آکر بے حد خوشی ہوتی ہے، پاکستان آنے کا مقصد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنا ہے اور باکسنگ اور کھیلوں کے حوالے سے بات کرنا ہے۔ انہوں نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گھر کی لڑائی بنسبت باہر کی لڑائی کے زیادہ مشکل ہے۔ خیال رہے کہ ورلڈ کلاس باکسر عامر خان واہگہ بارڈر پریڈ دیکھنے بھی گئے جہاں ان کے مداحوں نے گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا اور عامر خان کی موجودگی نے پریڈ دیکھنے والوں کا جوش دوبالا کردیا۔ مایا ناز باکسر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ پریڈ دیکھنے کے بعد عامر خان میں بھی جذبات اور جوش دیکھنے کو ملا جس پر انہوں نے بھارت کو وہی للکار دیا کہ کوئی بھی باکسر انہیں ہرا نہیں سکتا کہہ کر کھلا چیلنج دیدیا۔ یاد رہے کہ پاک رینجرز کی طرف سے عامر خان کو سووینئر پیش کیا گیا اور بدلے میں عامر خان نے سیکٹر کمانڈر کو باکسنگ گلووز کا تحفہ دیا۔

To Top