کھیل

گوگل ڈوڈل کے ذریعے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کے بانی کو خراج عقیدت پیش کر رہا ہے

کراچی:پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کے بانی اور کپتان عبدالحفیظ کاردار کی 94 ویں سالگرہ کے موقع پرگوگل نے ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔عبدالحفیظ کاردار کی پیدائش 17 جنوری 1925 کو لاہور میں ہوئی، عبدالحفیظ کاردار نے 23 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی، 1972 سے 1977 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی رہے، اس کے علاوہ انہیں چیئرمین سلیکٹرز ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ کاردار پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان تھے، انہوں نے ہی ٹیسٹ کرٹ کی بنیاد رکھی اور ان کا شمار ان تین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے
جنہوں نے پاکستان اوربھارت دونوں کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی۔ ان کے علاوہ عامر الہیٰ اور گل محمد نے بھی دونوں ممالک کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی ہے۔عبدالحفیظ کاردار نے سوئٹزرلینڈ میں بطور پاکستانی سفیر بھی خدمات انجام دیں۔ان کا نتقال 21 اپریل 1996 کو 71 برس کی عمر میں ہوا۔

To Top