کھیل

ورلڈ کپ 2019 کے میچز کی آن لائن ٹکٹیں بلیک میں فروخت ہوگئیں

لندن : کرکٹ ورلڈکپ 2019 کی آن لائن ٹکٹیں بلیک میں فروخت ہونے کا انکشاف انتظامیہ میں پریشانی کی لہر صورتحال کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا! ذرائع کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے میچز کی آن لائن دستیاب ٹکٹیں بھی بلیک میں فروخت کردی گئیں۔انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ میچ کا 150 پاؤنڈ کا ٹکٹ آن لائن 3 ہزار 800 پاؤنڈز میں فروخت کردیا گیا۔ورلڈکپ 2019 کے بعض میچز کے ٹکٹس تو 12000 پاؤنڈز سے بھی ذیادہ کے فروخت ہورہے ہیں جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں کھیلے جانے والے میچ کے ٹکٹس ویب سائٹ پر
104 مرتبہ بیچ دیئے گئے۔انتظامیہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل تیار کرچکی ہے انتظامیہ کے بیان کے مطابق انگلینڈ میں ٹکٹ ری سیل کرنا جرم نہیں البتہ بلیک میں ٹکٹوں کی فروخت قابل قبول نہیں اور غیر قانونی ہے اور بلیک مارکیٹ کے خلاف کارروائی کی جائے عوام کی یاددہانی کے لئے بتاتے چلیں کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے ہوگا جو 14 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

To Top