Uncategorized

کویت:کم عمر بچوں کو نوکریاں دینےوالوں کے خلاف سخت کاروائی

کویت 1۵ؑ سال سے کم عمر بچوں کو ملازمتیں دینے پر آجرین کے خلاف سخت احتساب کا اعلان! پبلک اتھارٹی کے مرکزی لیبر معائنہ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر محمد الانصاری نے خبردار کیا ہے کہ محکمہ ایسے تمام آجرین کے خلاف سخت کاروائی کا اعلان کرتا ہے جو پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو ملازمتیں دیتے ہیں ایسے کمپنی مالکان کے خلاف سخت کاروائی ہی نہیں کی جائے گی بلکہ قانونی کوڈ 72 کے تحت انکی فائل بھی بند کردی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق اپنے رہائشی امور سے آرٹیکل ویزا (آرٹیکل 22) آرٹیکل 18 پر منتقلی کے لۓ
تارکین وطن نوجوان نوکریوں کی درخواست دیتے ہیں جو کہ منظور کرکے انہیں نوکریاں بھی فراہم کردی جاتی ہیں جو کہ لیبر قانون کے سخت خلاف ہے ۔امام انصاری نے وضاحت کی کہ پبلک اتھارٹی برائے مین پاور 15 سال کی عمر تک پہنچنے والے افراد کو نوکریوں کی منظوری دیتا ہے لیکن صورتحال اور شرائط کے ساتھ,اس عمر کے نوجوان طبی معائنے کا ٹیسٹ پاس کرکے آسان اور خطروں سے پاک نوکریاں کرسکتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر آجرین میں سے کسی کو قانونی تجارتی اداروں کے معائنے کے دوران لیبر قانون کی خلاف ورزی کرتے گرفتار کیا گیا تو وزارت داخلہ کی جانب سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور فائل بند کردی جائے گی اور اسوقت تک فائل بند رہے گی جب تک آجرین اپنی غلطی سدھار نہ
لیں

To Top