18

ڈیمز کی تعمیر: اربوں روپے جمع ہو گئے

اسلام آباد:  سپریم کورٹ دیامیر بھاشا، مہمند ڈیمز فنڈ میں کل رقم ایک ارب 58 کروڑ 47 لاکھ 65 ہزار 924 روپے جمع ہو گئی ہے ، انڈیا سے بھی لوگوں نے ڈیمز فند میں چندہ جمع کرانا شروع کر دیا ہے.

مزید پڑھیں: اندرون اور بیرون ملک سے ڈیمز کے لئے عطیات کا سلسلہ جاری

تفصیلات کے  مطابق بھارت سے ڈیمز کی تعمیر کے فنڈ میں 18 ہزار 460 روپے کی رقم بھجوائی گئی ہے، اس کے علا وہ امریکا سے 43 لاکھ اکہتر ہزار، برطانیہ سے 12 لاکھ چورانوے ہزار روپے بھیجے گئے، متحدہ عرب امارات سے 8 لاکھ چو نسٹھ ہزار بھیجے گئے، جرمنی سے 15 لاکھ تیرہ ہزار، بحرین سے 6 لاکھ تراسی ہزار ڈیمز فنڈمیں حصہ ڈالا گیا۔

پاکستان سے شہریوں نے ایک ارب 32 کروڑ 47 لاکھ 72 ہزار ڈیمزفنڈ میں جمع کرائے ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک مختلف موبائل کمپنیوں کے ایس ایم ایس سسٹم کے تحت 5 کروڑ سترہ لاکھ چو ہتر ہزار 890 روپے جمع کرا ئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “ڈیمز کی تعمیر: اربوں روپے جمع ہو گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں