انٹرنیشنل

امریکہ میں 100 سالہ برف باری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا: متعدد ہلاکتیں متوقع

واشنگٹن: امریکا کی وسط مغربی ریاستیں شدید برف کی لپیٹ ہیں۔ برف باری کے باعث700 مختلف حادثات پیش آئے جس میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ متعدد شہروں میں 100 سالہ برف باری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔میزوری، کینساس اور شکاگو میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، سینٹ لوئیس اور کولمبیا شہر میں ایک دن میں 26 سینٹی میٹر تک برف پڑی ہے۔برف باری کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی بری طرح سے متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے مختلف قسم کے ٹریفک حادثات پیش آئے اور جانی نقصان بھی ہوا۔تاہم ہیوی مشینری کے ذریعے سڑکیں صاف کی جاری ہیں۔
دوسری جانب برف باری کی وجہ سے سینکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اور کئی شہروں میں فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معطل ہے۔شہریوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے بلا ضرورت باہر نکلنے سے گریز کریں۔

To Top