انٹرنیشنل

سعودی شہر طائف سے غیر ملکی خواتین کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع

طائف:سعودی شہر طائف سے غیر ملکی خواتین کی گرفتاریوں کے سلسلے جاری!سعودی شہر طائف کے لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے غیر ملکی خواتین کے خلاف سخت مہم جاری,مختلف دکانوں پر کام کرنے والی غیر ملکی خواتین کو گرفتار کرلیا۔طائف لیبر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عمر الوعیل نے عکاظ اخبار کو انٹرويو دیتے ہوئے بتایا کہ دکانوں کے مالکان نے قوانین کی سخت خلاف ورزی کی جب کہ زنانہ ملبوسات و اشیاء کی دکانوں پر صرف سعودی خواتین کو بھرتی کیا جاسکتا ہے لیکن دکانوں کے مالکان نے غیر ملکی خواتین کو سعودی خواتین کے روپ میں بٹھا رکھا تھا
جو کہ سعودائزیشن کی خلاف ورزی ہے۔لیبر ڈیپارٹمنٹ کی تفتیشی ٹیموں میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں جنہوں نے ہر دکان کے ٹھیک سے چیکنگ کی اور غیر ملکی خواتین کی موجودگی کی یقین دہانی کروائی جسکے بعد تفتیش کا عمل تیز کردیا گیا اور گرفتاریاں شروع کی گئیں۔

To Top