28

کویت: پاکستانی ویزوں پر شہر یار خان سے بات چیت

کویت: کویت میں پاکستانی ویزوں کی بندش کو ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود پاکستان کی سابقہ حکومتوں کی طرف سے کوئی مثبت قدم نہ اٹھایا جا سکا۔

رپورٹ کے مطابق نئی آنے والی حکومت، پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی سے کویت میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی نے ملاقات کی جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے
ویزوں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کویتی حکومت سے بات چیت کرنے اور مسئلے کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

چئیرمین پی ٹی آئی ایگزیکٹو بورڈ کویت پیر امجد حسین نے نو منتخب وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی اور دیگر پارلیمینٹیرین سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ پیر امجد حسین نے شہریار خان آفریدی کو اپنی اور پی ٹی آئی کویت کی جانب سے وزیر مملکت برائے داخلہ منتخب ہونے پر نیک خواہشات کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔

پیر امجد حسین نے شہریار خان آفریدی سے کویت سے پی آئی اے کی فلائیٹس کی بحالی اور کویت کی طرف سے پاکستانیوں کے لئے ویزوں پر پابندی کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ جس پر شہریار خان آفریدی نے اس مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی اور انہوں نے مزید کہا کہ دورہ کویت کے دوران جس طرح کویت میں مقیم پاکستانیوں نے مجھے عزت اور محبت دی میں اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا اور میں جلد ہی کویت کا دورہ کر کے تمام احباب کا شکریہ ادا کروں گا اور ویزوں کے اجرا کے بارے کویت حکومت سے رابطہ بھی کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کویت سے مجھے جتنی محبت ملی اب میں خود کو کویت ٹیم کا ہی ممبر سمجھتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

3 تبصرے “کویت: پاکستانی ویزوں پر شہر یار خان سے بات چیت

اپنا تبصرہ بھیجیں