کویت

کویت: کویت خلیجی ممالک میں پہلا اور دنیا کا 116واں جمہوری ملک قرار

کویت سٹی: کویت دنیا کا 116 جبکہ خلیج تعاون کونسل کے ممبر ممالک میں پہلا جمہوری ملک قرار! اپنی پچھلی درجہ بندی کے مقابلے میں کویت نے تین پوزیشنز سے بہتری حاصل کی ہے۔معیشت انٹیلیجنس یونٹ کے ذریعہ جاری کردہ سالانہ انڈیکس کے مطابق کویت نے عرب ممالک میں ساتویں پوزیشن حاصل کی,برطانوی کاروباری یونٹ کے اندر کام کرنے والے اقتصادی گروپ جو کہ ممالک پر تحقیق تجزیے کے ذریعے اقتصادی و جمہوری صورتحال کی پیشنگوئی کرتا ہے نیز مشاورتی خدمات فراہم کرتا ہے کہ مطابق کویت عرب دنیا کا ساتواں جمہوری ملک ہے ۔جبکہ
اردن عراق اور فلسطین کو بھی یہ اعزاز حاصل ہے۔ جمہوریت انڈیکس کئی عوامل پر مبنی ممالک کا انتخاب کرتا ہے جیسے انتخاباتی عمل، تنوع، سیاسی ثقافت، سول آزادی، سیاسی شمولیت اور حکومت کی سرگرمیاں شامل ہیں2018 کے انڈیکس کے مطابق تیونس نے عرب ممالک کی فہرست میں اول جبکہ دنیا بھر میں 63 پوزيشن حاصل کی جبکہ مراکش 100 لبنان 106 فلسطین 109عراق 114 اور اردن 115 ویں پوزیشن پر ہے۔

To Top