کویت

کویت: غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے بڑی خبر!کویت کے بینکوں میں سرمایہ کاری کے مواقع

کویت سٹی: کویت میں مقیم مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد اب کویت کے بینکوں میں سرمایہ کاری بھی کرسکینگے! وزارت برائے تجارت و صنعت کی جانب سے بنائے گئے نئے قواعد کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار اب کویت کے بینکوں میں سرمایہ کاری کر سکینگے,لیکن غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سینٹرل بینک آف کویت سے اجازت نامہ حاصل ضروری ہے۔وزارت کے ذرائع کے مطابق بہت سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے جو ملک کے مالیاتی شعبے میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے تھے جب وزارت سے رابطہ کیا تو انہیں کئی رکاوٹوں اور
پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا , اس میں ایک رکاوٹ ایک ہی بینک میں متعدد غیرکویتی مالکان کی تھی جو کہ بینک کیپیٹل میں 49% فیصد سے ذیادہ نہیں ہونے چاہئیے جبکہ ان مالکان کے پاس کابینہ اور سینٹرل بینک کے خصوصی اجازت نامے بھی موجود تھے۔وزارت کے فیصلے کا مقصد کویت اسٹاک ایکسچینج پر غیر کویتیوں کے لئے ایک مثبت سرمایہ کاری کا ماحول بنانا ہے اور ریاستی نقطہ نظر کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ایک پرکشش ماحول پیدا کرنا ہے۔

To Top