کویت

کویت : گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ حاصل کرنے کے لئے کویت کا طویل ترین قومی پرچم بنانے کا دعویٰ

کویت سٹی: کویت طویل ترین پرچم بنانے کا دعویٰ کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ حاصل کرے گا! کویت کا دعویٰ ہے کہ گنیز بک آف ریکارڈ میں طویل ترین قومی پرچم بنانے کا اعزاز حاصل کرلے گا اور اسطرح کویت کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا جائے گا۔کویت نے قومی جشن کے موقع پر طویل ترین قومی پرچم تیار کیا ہے, اس سلسلے میں وزارت تعلیم کے ایجوکیشنل ڈاریکٹریٹ مبارک الکبیر قومی دن کے جشن کے دوران 2,019 میٹر طویل پرچم کی رونمائی کرینگے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ
میں جگہ حاصل کرنے کا دعویٰ بھی کرینگے۔کویت کے طویل ترین قومی پرچم کی تیاری میں 4000 طلبہ و اساتذہ کی کاوشیں شامل ہیں اور اسکی رونمائی 10 فروری 2019 کو کی جائے گی۔

To Top