کویت

کویت:وزارتوں میں آمدنی ٹکٹوں کی قلت,ٹکٹوں کی مشینیں خالی,تارکین وطن و شہری مشکلات کا شکار

کویت سٹی: ہفتے کے آغاز سے ہی وزارتوں میں نصب ریاستی آمدنی ٹکٹوں کی قلت شہریوں اور تارکینِ وطن مشکلات کا شکار!ذرائع کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف سے کئی سروس سینٹرز اور ریاستی وزارتوں کو آمدنی ٹکٹوں کی فراہمی مناسب تعداد میں نہیں ہو سکی جسکے باعث مقامی باشندوں اور غیرملکیوں کو لین دین میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا,وزارت انصاف وزارت داخلہ وزارت نقل و حمل اور وزارت برائے خارجی امور و سول انفارمیشن میں نصب مشینیں آمدنی ٹکٹوں سے خالی پائی گئیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ
وزارت برائے بجلی و پانی پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن اور وزارت برائے صنعت و تجارت میں نصب شدہ ریاستی آمدنی ٹکٹوں کی مشینوں کے صورتحال مایوس کن تھی۔

To Top