کویت

کویت:نجی اسکولوں کو فیس میں اضافے کی اجازت نہیں,وزارت تعلیم

کویت سٹی: کویت کے نجی اسکولوں کو فیس میں اضافے کی اجازت نہیں ملی! وزیر تعلیم حامد الازمی نے گزشتہ روز وزارتی قرارداد جاری کی جسکے تحت گزشتہ برس جاری کی جانے والی قرارداد نمبر 10/2018 کے نفاذ کو برقرار رکھا جائے گا اور نجی اسکولوں کو فیس میں اضافے کی اجازت نہیں ہوگی۔رپورٹ کے مطابق نجی اسکولوں کے مالکان کی جانب سے وزارت میں فیسوں میں اضافے کے مطالبات پیش کئے تھے اور ان۔مطالبات کو قرارداد نمبر 10/2018 کے تحت مسترد کردیا گیا۔نجی اسکولوں کے مالکان کو تنبیہ کی گئی کہ وہ کسی قسم کی فیس
فیس
میں اضافہ نہیں کرسکتے اور اگر انہوں نے غیرقانونی طریقہ اپناتے ہوئے اسکول فیسوں میں اضافہ کیا تو انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

To Top