3

کویت پارلیمینٹ کی جانب سے ڈرائیونگ لائیسنس کی متنازعہ درخواست مسترد

داخلہ اور دفاعی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان نے پارلیمانی وزیر صفا الھاشم کی پیش کردہ متنازعہ درخواست مسترد کردی ۔

پارلیمانی وزیر کی طرف سے جنوری ۲۰۱۸ میں پارلیمنٹ میں درخواست پیش کی گئی تھی جس میں حکومت پر زور دیا گیا تھا کہ تارکین وطن ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے 1000 دینار تک کی فیس مقرر کی جائے , لائسنس کی تجدید کے لئے 500 دینار جبکہ دس سال سےزائد استعمال ہونے والی گاڑی کے دستاویزات کی تجدید کے۔لئے بھی 500 دینار مقرر کئے جائیں ۔

ایم پی نے 10 سال سے زائد اور اس سے اوپر گاڑیوں کے دستاویزات کی تجدید کے لئے ایپلی کیشنز کو برطرف کرنے کی بھی درخواست کی تھی. کمیٹی نے ایم پی کے ایک اور تجویز سے بھی انکار کیا ہے کہ والدین کے علاوہ فیملی کی ویزا ایپلی کیشنز کوبھی مستردکرنا چاہئيے
نیز وزٹ ویزا فیس میں بھی سو فیصد اضافہ کرنا چاہئیے

پارلیمانی اراکان نے پہلی تجویز پر حمایت کا اظہار کا اظہار کیا تاہم تارکین وطن کی معمولی اور قلیل تنخواہوں
کے باعث یہ تجویز بھی مسترد کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں