21

پاکستان ریلوے میں آئندہ چھ ماہ میں 2 ہزار سے زائد مستقل انجینئرز کی آسامیاں کھلیں گی: وزیر ریلوے شیخ رشید

راولپنڈی : وزارت ریلوے نے آئندہ چھ ماہ میں دو ہزار خالی نشتوں پر مستقل ملازمین کو بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ضرور پڑھیں: وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھیس بدل ریلوے اسٹیشنوں پر چھاپے مارنے کی دھمکی دے دی۔ ریلوے 40 ارب روپے کے خسارے میں ہے!

پاکستان ریلوے میں کئی عرصے سے خالی تیکنیکی نشتوں کو بھرنے کا حکومت نے ارادہ کر لیا۔ وزارتِ ریلوے کے مطابق ادارہ آئندہ چھ ماہ میں 2 ہزار اکتیس افراد کو محکمے میں بھرتی کیا جائے گا۔ان افراد میں سول انجینئر، میکینیکل انجینئر، الیکٹریکل انجینئر، سیگنل انجینئر، کمیونیکیشن انجینئرز اور دیگر آسامیاں خالی ہیں۔

وزارتِ ریلوے کے مطابق ادارہ ان خالی آسامیوں پر مستقل افراد کو بھرتی کرے گا۔ خالی آسامیوں کے گریڈ 1 سے 11 تک ہیں۔ درخواست اور انٹرویو کے عمل کو مکمل ہونے میں 90 روز کا وقت درکار ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

پاکستان ریلوے میں آئندہ چھ ماہ میں 2 ہزار سے زائد مستقل انجینئرز کی آسامیاں کھلیں گی: وزیر ریلوے شیخ رشید” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں