پاکستان

گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں فنی خرابی کے باعث کئی اضلاع بجلی سے محروم

کشمور: گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے تین یونٹ ٹرپ کر جانے کے باعث کئی اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل! گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے تین یونٹ ٹرپ کرگئے جسکے باعث تین صوبوں کے کئی اضلاع میں بجلی کے فراہمی معطل ہوگئ۔پاور ہاؤس کے تین یونٹ ٹرپ ہوجانے کے سبب 747میگاواٹ بجلی نظام سے خارج ہوگئی جسکے باعث سندھ پنجاب اور بلوچستان کو بجلی کی فراہمی رک گئی۔گزشتہ دنوں میں بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا جب گڈو نشاط چونیاں اور نشاط اور بلوکی کے پاور پلانٹس شدید دھند کے باعث ٹرپ
کرگئے تھے اور جس سے مجموعی طور پر تقریباً 2500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کی مشکل درپیش آئی تھی۔

To Top