پاکستان

کراچی پولیس کی موبائل ایپلیکیشن تیار! شہری منٹوں میں واردات کی رپورٹ درج کرواسکینگے

کراچی:کراچی پولیس نے کسی بھی واردات کی ابتدائی رپورٹ درج کروانے کے لئے موبائیل ایپلیکیشن تیار کرلی!کراچی کے پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کے مطابق کراچی میں کسی بھی واردات کی فوری رپورٹ درج کرنے اور پولیس کی امداد حاصل کرنے کے لئے جدید ترین موبائل ایپلیکیشن تیار کی گئی ہے اس ایپلیکیشن کے ذریعے شہری گھر بیٹھے کسے بھی واردات مثلاً چوری ڈکیتی رہزنی کی رپورٹ چند سیکینڈ میں درج کروا سکینگے۔ڈاکٹر امیر شیخ نے مزید بتایا کہ یہ پولیس موبائیل ایپلیکیشن کراچی کے شہریوں کے لئے نئے سال کا تحفہ ہے۔
اس ایپلیکیشن میں مختلف ممالک کے قونصل خانوں کی سیکیورٹی اور فوری ریسپانس کا آپشن بھی موجود اس طرح دنیا بھر کے قونصل خانے منٹوں میں پولیس سے امداد حاصل کرسکینگے۔اس ایپلیکیشن کے ساتھ گوگل بھی منسلک کیا گیا ہے۔ سب سے اہم بات یہ کہ اس ایپلیکیشن پر کراچی پولیس کا بلکل بھی پیسہ خرچ نہیں ہوا ہے بلکہ یہ ایپلیکیشن سکھر سے تعلق رکھنے والے  آئی ٹی انجینئر سید مدثر حسین اور انکی کمپنی نے خاص طور پر کراچی پولیس کے لئے تیار کی ہے۔اس ایپلیکیشن کی مدد سے شہر میں دہشتگردی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

To Top