پاکستان

تمام مسروقہ, غیر استعمال شدہ فونز رات بارہ بجے بند کردیئے جائینگے

تمام غیر استعمال شدہ فونز رات 12 بجے بند کردیئے جائینگے! پی ٹی اے نے موبائیل فونز کی تصدیق کے لئے جو ڈیڈلائن دی تھی اس میں توسیع کردی گئی تھی اور آج رات 12 بارہ توسیع بھی ختم ہوجائے گی لہذا تمام مسروقہ اور غیر استعمال شدہ موبائیل فونز بند کردیئے جائینگے۔ واضح رہے کہ پی ٹی اے نے اس سے قبل فونز کی تصدیق کے لئے 20 اکتوبر کا وقت دیا تھا جو کے بعد میں ںڑھا کر 15 جنوری کردیا گیا تھا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق آج رات بارہ تک صرف
تصدیق شدہ استعمال ہوئے فون ہی کارآمد ہونگے جبکہ چوری یا اسمگل شدہ موبائیل فونز بند کردیئے جائینگے۔پی ٹی اے کی ترجمان طیبہ افتخار کے مطابق چوری ہوئے یا چھینے گئے موبائیل فونز کی بروقت رپورٹ پی ٹی اے کو کردی گئی تھی یا آئندہ بھی اگر فون چوری یا چھینے گئے تو پی ٹی اے انہیں بلاک کردے گا اور چور کا سراغ لگا اصل مالک کو دینے کی تنبیہ کی جائے گی۔

To Top