پاکستان

پاکستانی ویزا نہ ہونے کے سبب امریکی خاتون ڈیپورٹ

اسلام آباد: پاکستانی ویزا نہ ہونے کی بنا پر امریکی خاتون کو ڈیپورٹ کردیا گیا! تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون قطر ائیرویز کی فلائٹ سے پاکستان پہنچیں لیکن ویزا نہ ہونے کے سبب خاتون کو واپس انکے ملک بھیج دیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون سونیا سیتا پاریز قطر کی پرواز سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچیں لیکن خاتون کے پاس پاکستانی ویزا موجود نہیں تھا جس پر ایف آئی اے نے باخوبی اپنے فرائض انجام دیئے اور پوچھ گچھ کے بعد ویزا نہ ہونے پر
اسلام آباد ائیرپورٹ سے واپس امریکہ ڈیپورٹ کردیا۔

اس سے پہلے بھی اس قسم کا واقعہ پیش آیا تھا جب کرسٹائل نکول نامی امریکی خاتون بغیر ویزا کے پاکستان پہنچ گئی تھیں لیکن انہیں اسلام آباد کے نظیر بھٹو ایئرپورٹ سے ڈیپورٹ کردیا گیا تھا۔

To Top