پاکستان

دس سال قبل اغواء ہونے والے بچے کو پولیس نے والدین سے ملوا دیا

اسلام آباد: دس سال قبل علی حیدر نامی بچہ لاہور سےاغواء ہوا تھا اور اب کراچی سے مل گیاہے۔باپ نے بیٹے کو 10 سال بعد دیکھا تو اشکبار ہو گیا۔سوشل میڈیا پر ان جذباتی مناظر کو شیئر کیا گیا ہے۔تفصیلات ہیں کہ ڈی ایس پی طاہر انیس کا کہنا ہے کہ 10 سال قبل جہلم میں رہنے والا کمسن علی حیدر ماں باپ کی درمیان علیحدگی کے باعث والدہ کی تلاش میں لاہور جا پہنچا جہاں بچے کو  کسی شخص نے اغوا کرکے بھینسوں کے باڑے میں مزدوری پر لگا دیا، تاہم بچہ وہاں سے
بھاگنے میں کامیاب ہو گیا اور کراچی آ پہنچا۔ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ اس وقت بچے کو صرف اتنا یاد تھا کہ اس کے والد کا نام غلام حسین ہے جو دریائے جہلم کے کنارے رہتا ہے۔تاہم 10 سال بعد اسی بچے کو ایک شخص ملا جس نے والد کو تلاش کرنے اور اسپیشل برانچ تک لانے میں مدد کی،جس کے بعد تحقیقات کرنے پر اسپیشل برانچ راولپنڈی نے بچے کے والد کو جہلم سے ڈھونڈ کر بیٹے سے ملا دیا۔

To Top