سائنس اور ٹیکنالوجی

چین نے اسمارٹ فونز کے بعد اسمارٹ اسکول یونیفارم بھی تیار کرلیا

بچوں کو اسکول بھیج کر اب والدین ہوجائیں بےفکر, کینوکہ چین نے اب بچوں کی مکمل حفاظت کے لئے اسمارٹ اسکول یونیفارم بھی متعارف کروادیا ہے!چین نے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ یونیفارم ماں باپ کی سہولت اور بچوں کی حفاظت کے لئے تیار کیا اس اسمارٹ یونیفارم میں جی پی ایس یعنی گلوبل پوزیشننگ سسٹم نصب ہے جس سے ہر لمحہ بچوں کی نگرانی میں مددگار ثابت ہوگا۔آڈیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق یہ اسمارٹ یونیفارم چینی ٹیکنالوجی کپمنی گوئیزوہ گنایو (Guizhou Guanyu) نے تیار کیا ہے اس اسمارٹ یونیفارم کے دونوں کاندھوں کی طرف
دو مائیکرو چپس نصب ہیں ان مائیکرو چپس کی مدد سے والدین اور اساتذہ یہ معلوم کرسکینگے کے بچہ کہاں ہے اور کیا کررہاہے۔اس کے ساتھ ایک میسیجنگ سسٹم بھی ہے بچہ جیسے ہی اسمارٹ یونیفارم پہنے کا فوراََ جی پی ایس سسٹم فعال ہوجائے گا اور والدین اور اساتذہ کو انکے اسمارٹ فونز پر پیغام موصول ہوجائے گا۔

تاہم جہاں کچھ مثبت ہو وہاں منفی رویے بھی سامنے آتے ہیں چنانچہ چند حلقوں نے اس اسمارٹ یونیفارم کی مخالف بھی کی اور اسکو بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا , جس پر کمپنی نے یہ بات واضح کی کہ اس یونیفارم کی تیاری میں بچوں کے تحفظ کا بہت خیال رکھا گیا ہے اور یہ اسمارٹ یونیفارم کچھ مخصوص جگہوں پر کام نہیں کرے گا ۔

To Top