سائنس اور ٹیکنالوجی

معدے کی معلومات دینے والی جدید سینسر گولی

‘ایم آئی ٹی’ کے ماہرین نےایسی جیلی نما گولی بنائی ہے جسے نگلنے سے وہ پیٹ میں جاکر پھول جاتی ہے اور معدے کی اندرونی کیفیت اور امراض سے آگاہ کرتی ہے۔ اس گولی کو بآسانی نگلا جا سکتا ہے،پیٹ میں جانے کے بعد گولی پھول کر ٹینس گیند کے برابر ہو جاتی ہے۔یہ گولی معدے میں 30 روز تک رہ سکتی ہےاور اندر کے درجہ حرارت اور دیگر افعال کی خبر دیتی رہتی ہے۔ جب اس گولی کو بدن سے خارج کرنا مقصود ہو تو کیلشیئم کا محلول پینے سے گولی ازخود جسم سے باہر خارج ہوجاتی ہے۔
میسا چیوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) ماہرین نے ہائیڈروجل اور پالیمر کے ملاپ سے اس گولی کو تیار کیا ہے،جو بہت نرم ہے۔ اس میں بہت سے سینسر لگے ہیں جو معدے کی تیزابیت کو کنٹرول کرتے ہیں۔حجم میں زیادہ ہونے کے باوجود معدےمیں بھاری پن پیدا نہیں کرتی ۔ ماہرین نے سینسر لگا کر اس گولی کے ساتھ خنزیروں پر تجربات کیے اور ان کے معدے کے متعلق معلومات اکٹھی کیں۔آخر میں کیلشیئم محلول پلا کر اسے جسم سے کامیابی سے باہر نکالا گیا ہے۔ ایم آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد ہی یہ ٹیکنالوجی انسانوں کیلئے بھی کارآمد ثابت ہوگی۔

To Top