شوبز

معروف بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ملالہ یوسفزئی کیلئے تعریفوں کے پل باندھ دیئے

ممبئی: بہت سے بالی وڈ اداکاراوں نے پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اب کی بار  نامور بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف ملالہ یوسفزئی کی مداح نکلیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ ملالہ یوسفزئی سے بہت متاثر ہیں۔ملالہ یوسفزئی دنیا بھر کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے رول ماڈل ہیں،یہ بات انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دنوں وہ ملالہ یوسفزئی کی کتاب’’وی آر ڈسپلیسڈ‘‘ کا مطالعہ کررہی ہیں یہ کتاب ملالہ یوسفزئی نے خود اپنی زندگی سے متعلق تحریر کی ہے۔
کترینہ کیف نے ملالہ یوسفزئی کی کتاب کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا  ’’اس کتاب میں ملالہ اور دوسری غیر معمولی لڑکیوں کی کہانیاں یکساں طور پر متاثر کن ہیں، یہ کہانیاں ان تمام لڑکیوں کے خواب پورے کرنے میں مدد کریں گی اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گی جنہیں خود پر یقین ہے۔ کترینہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کتاب کا سر ورق بھی شیئر کیا اور ملالہ کی نیک خواہشات کے ساتھ حوصلہ افزائی بھی کی۔”ملالہ! میری دعا ہے ایک دن تم اپنی طاقت سے دنیا کو تبدیل کردوگی، دنیا کو تمہاری اور تمہاری جیسی لڑکیوں کی ضرورت ہے۔”

To Top