3

’گول مال اگین‘‘ 200 کروڑ کلب میں شامل

اجے دیو گن، ارشد وارثی، تبو اور دیگر بڑے ستاروں سے سجی فلم گول مال اگین گزشتہ ماہ ہندوؤں کے تہوار دیوالی کے موقع پر بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کا مقابلہ عامر خان کی فلم سیکریٹ سپر اسٹار سے تھا۔گول مال اگین بھارت کی 3500 اسکرینز جب کہ دنیا کے دیگر ملکوں کی 732 اسکرینز کی زینت بنی تھی۔

فلم نے اب تک صرف بھارت میں 201 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے جب کہ بیرون ملک میں 46 کروڑ کا کاروبار کیا ہے۔بالی ووڈ ناقدین کا کہنا ہے کہ گول مال اگین نے ورون دھون کی ’’جڑواں 2‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب یہ فلم ’’باہو بلی‘‘ کے بعد 2017 کی دوسری بڑی کامیاب فلم بن گئی ہے۔دوسری جانب گول مال اگین ہدایت کار روہت شیٹھی کی بھی سب سے کامیاب فلم بن گئی ہے، اس سے پہلے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی ’’چنئی ایکسپریس‘‘ ان کی سب سے کامیاب فلم تھی جس نے 227 کروڑ کا بزنس کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں