429

پہلا ٹیسٹ: سری لنکا کے 419 رنز کے جواب میں پاکستان کا شاندار آغاز

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم 419 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں دن کے اختتام پر میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 64 رنز بنالیے

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے روز مہمان ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز 227 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔

دن کے بیشتر حصے میں پاکستانی بولرز کو وکٹیں لینے میں دشواری پیش آئی جبکہ سری لنکن بلے بازوں نے سست رفتار مگر مستقل مزاجی سے بیٹنگ کی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان دنیش چندیمل نے 155 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ روشن ڈکویلا 83 اور دیمتھ کرونارتنے 93 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سری لنکا کے اسکور میں کرورتنے- چندی مل (100)، چندی مل ڈکویلا (134) اور پریرا اور چندی مل (92) کی شراکتوں نے اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور محمد عباس نے تین، تین، حسن علی نے دو جبکہ حارث سہیل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کا شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے 64 بغیر کسی نقصان کے دن کا اختتام کیا۔

پاکستان اوپنرز شان مسعود (30) اور سمیع اسلم (31) کریز پر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

3 تبصرے “پہلا ٹیسٹ: سری لنکا کے 419 رنز کے جواب میں پاکستان کا شاندار آغاز

اپنا تبصرہ بھیجیں